کراچی (این این آئی) اداکارہ اور فلم پروڈیوسر ریما خان کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی لکھوانے کیلئے خلیل الرحمان قمر کا 4 سال سے انتظار کر رہی ہوں۔مصنف اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر کے ہمراہ ایک انٹرویو میں ریما نے کہا کہ لمبا دھاگا اور لمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتی ہے، اس لئے دھاگا لپیٹ کر اور زبان سمیٹ کر رکھنی چاہیے، خلیل الرحمان قمر کی زبان سمیٹ دی گئی تو ان کے قلم سے نکلنے والے خزانے اس اندازسے ہم تک نہیں پہنچیں گے جیسا ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔اداکارہ ریما خان کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کیا ہے، خلیل الرحمان سے انہیں سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ خلیل الرحمان قمر کے لہجے میں کڑواہٹ ہے لیکن یہ اپنے قلم سے ایماندار ہیں، خلیل الرحمان قمر سے 17 سال کا تعلق ہے، میں ان کا 4 سال سے انتظار کر رہی ہوں، میں نے انہیں کہہ رکھا ہے کہ اپنی فلم کی کہانی ان ہی سے لکھوائوں گی۔
مقبول خبریں
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر...
سیئول (این این آئی)ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان ٹیم جاپان کو...
ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ...
اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران
تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار...