نئی دلی(این این آئی) بھارت میںمتنازعہ آسام اور میزورام سرحدپر تازہ جھڑپوں میں6 پولیس اہلکار ہلاک اور 50زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسام کے سرحدی ضلع Cacharاور میزورام کے ضلع کولاسب سے فائرنگ اور سرکاری گاڑیوں پر حملوںکی اطلاعات ملی ہیں ۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے دونوں صوبوں کے وزرائے اعلی سے ملاقات اور ان سے دونوںصوبوں کے درمیان سرحد کو پر امن رکھنے کی اپیل کے دو دن بعد تازہ جھڑپوں میںیہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے اپنے ٹویٹس میں بھی جھگڑا کیا ہے اور اپنی پوسٹوںمیں امیت شاہ کو ٹیگ کیا ہے ۔انہوںنے جھڑپوںکی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں لاٹھیاں اٹھائے ہوئے لوگوںکو دیکھا جاسکتا ہے ۔ دونوں ریاستوں کے درمیان یہ تنازعہ طویل عرصے سے ہے۔آسام کے براک وادی کے ضلع کچھار،کریم گنج اور ہیلا کانڈیہ میزورم کے تین اضلاع آئیذول، کولاسب اور مامت کے ساتھ 164 کلومیٹر لمبی سرحد شیئر کرتے ہیں ۔برسوں سے سرحد کے متنازعہ علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں ۔ آسام کے میگھالیہ اور اروناچل پردیش کے ساتھ بھی سرحدی تنازعات ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...