معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے قومی ادارہ صحت میں سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا افتتاح کر دیا

0
273

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے قومی ادارہ صحت میں سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا افتتاح کر دیا ۔ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق ملک میں وباء امراض کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کا اہم قدم ہے ،کرونا اور دیگر متعدی امراض کے پھیلاؤ کے تناظر میں انتہائی بر وقت اقدام ہے ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ سی ڈی سی پاکستان امراض کی مسلسل نگرانی کرے گا ،بیماریوں کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو معاونت فراہم کرے گا ،صحت کے شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں ۔میجر جنرل عامر اکرام نے کہاکہ سی ڈی سی پاکستان قومی ادارہ صحت میں قایم کیا گیا ہے ،یہ مرکز قومی ادارہ صحت میں اصلاحاتی ایجنڈے اور مسلسل بہتری لانے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔