لندن(این این آئی)برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی بیٹی لیلیبٹ ڈیانا کا نام برطانوی شاہی تخت کے جانشینوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی بیٹی کو برطانوی شاہی تخت کی جانشینی ملنے کے بارے میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں پھیلنے کے بعد آخر کار برطانوی شاہی خاندان نے نوٹس لیتے ہوئے برطانوی شاہی تخت کے جانشینوں میں لیلیبٹ ڈیانا کا نام بھی باقاعدہ طور پر شامل کر لیا ہے۔شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ نے بھی شاہی تخت کے جانشینوں کی فہرست میں ہیری اور میگھن کی بیٹی لیلیبٹ کا نام بھی شامل کرلیا ہے۔شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر شاہی تخت کے جانشینوں کی فہرست میں بے بی لیلیبیٹ ڈیانا ماونٹ بیٹن ونڈسر کا اپنے بڑے بھائی آرچی کے بعد آٹھواں نمبر ہے۔واضح رہے کہ لیلیبیٹ کی فہرست میں غیر موجودگی کے بارے میں بہت سے لوگوں نے یہ قیاس آرائیاں شروع کر دیں تھیں کہ آیا یہ ایسا حادثاتی طور پر ہوا ہے یا بھر شاہی خاندان نے ڈیوک اینڈڈ چز آف سسیکس کے ساتھ جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔یہ تنازعہ برطانوی پریس کی جانب سے نشر ہونے والی خبر کہ شاہی جوڑے نے اپنی بیٹی کے نام کو ملکہ الزبتھ دوم کے نام سے منسوب کرنے کے لیے ملکہ سے اجازت نہیں لی کے بعد پیدا ہوا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...