لاہور (این این آئی)گلوکارہ میشا شفیع نے اداکارہ صبا قمر کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے افراد کو سرعام شرمندہ کرنے کے بجائے سنگین مسئلے کے پس منظر کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔صبا قمر نے ملک میں خواتین پر تشدد اور قتل و غارت گری کے خلاف حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری میں مرد حضرات کو کہا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کو تحفظ دینا بند کریں اور خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو سر عام شرمندہ کریں۔اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں مرد حضرات سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ مرد ہیں اور آپ نے زندگی میں کبھی کسی ایک خاتون کا بھی تحفظ کیا ہے تو برائے مہربانی اپنے سرکل میں موجود درندہ صفت لوگوں کو سامنے لانے کے لیے انہیں سرعام شرمندہ کرنا شروع کریں۔صبا قمر نے لکھا کہ براہ مہربانی بھائی بھائی کا کھیل بند کریں اور حقیقی مرد بن کر درندہ صفت لوگوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔تاہم اداکارہ میشا شفیع نے ان کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ہراساں کرنے والے افراد کو شرمندہ کرنے کے بجائے سنگین مسئلے کے پس منظر کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔میشا شفیع نے صبا قمر کے بیان کو منافقت قرار دیا اور انسٹاگرام اسٹوریز میں صبا قمر کا نام لکھے بغیر اپنے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کیا کہ ہراسانی میں ملوث افراد کو صرف شرمندہ کرنے کے بجائے مسئلے کی سنگین نوعیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...