ٹرینرز اور ٹیچرز کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں ،کترینہ کیف

0
440

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی کامیابی کی وجہ اپنے ٹیچرز اور ٹرینرز کو قرار دے دیا ہے۔کترینہ کیف نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں انہیں اپنے ٹرینر کی نگرانی میں ورک آئوٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’دراصل میں حیرت انگیز اساتذہ اور ٹرینرز کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں جو میرے ساتھ اتنے صبر سے کام کرتے ہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ کو صرف چند ہی لمحوں میں6 لاکھ 34 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔