لیہ(این این آئی) جمن شاہ شہر میں تیز رفتار بس الٹنے سے 7 مسافر جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقے جمن شاہ میں تیز رفتار بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ریسکیوذرائع کے مطابق مسافر بس کو حادثہ موٹرسائیکل رکشے کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں عامر علی ولد محمد بخش عمر 35 سال (سنانواں) ، محمد جمیل ولد رشید عمر 30سال (جمن شاہ)، عمران ولد عبد الستار عمر 30سال ، کوٹ سلطان، رضو مائی زوجہ غلام حسین عمر 55سال کوٹ ادو،نامعلوم عمر تقریباً 35 سال(عورت) و دیگر شامل ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل ہونے والے زخمیوں میں شریفاں بی بی زوجہ گلزار عمر 50سال کوٹ ادو، ربنواز ولد محمد نواز عمر 50سال کوٹ ادو، کلثوم اختر زوجہ عقیل عمر 38سال کوٹ ادو، عقیل جعفر ولد محمد بخش عمر 38سال کوٹ ادو،عبد الرحمن ولد محمد نواز عمر 50سال کوٹ ادو،محمد جمیل ولد رشید عمر 30سال جمن شاہ، شمس الحسن ولد غلام قادر عمر 30سال کوٹ ادو،سلیم ولد کریم عمر 30سال کوٹ ادو، فرمان ولد رمضان عمر 25سال احسان پور ، شاہد ولد عبد العزیز عمر 30سال کوٹ ادو،ذولفقار ولد نصیر احمد عمر 30سال کوٹ ادو،مختیار ولد احمد بخش عمر35 سال کوٹ سلطان ،تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان منتقل ہونے والے زخمیوں میں شعیب ولد قادر بخش عمر 35سال کوٹ ادو، اقرا بی بی دختر شعیب عمر 6سال کوٹ ادو،ارشاد ولد فقیر محمد عمر عمر 22سال کوٹ سلطان، منور ولد قاسم عمر 38 سال کوٹ ادو،اکمل ولد ضمیر عمر 30سال، خان گڑھ، فرح زوجہ جمال عمر 25سال، عاصم ولد عاشق 26سال، کوٹ سلطان شامل ہیں جبکہ 4افراد کوموقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی۔ ریسکیو 1122کے مطابق صدام ، نعیم ، احسن اور اکبر کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...