اسلام آبا د(این این آئی) نیب کے ایگزیکٹوبورڈ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت دیگر کے خلاف 4 انکوائریز اور سید تجمل حسین کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی منظوری دی دی ۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں حسین اصغر، ڈپٹی چیئرمین نیب،سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی، نیب،ظاہر شاہ،ڈی جی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ہمیشہ قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کر نے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔نیب کی تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں سید تجمل حسین کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی منظوری دی گئی۔ملزم نے غیر قانونی ٹیسٹنگ کمپنی کے ذریعے جعلی اور متعلقہ محکموں میں آسامیاں نہ ہونے کے باوجود ان آسامیوں کی اخبارات میں تشہیر کی بلکہ دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذیعے بڑے پیمانے پر عوام الناس کو نہ صرف لوٹا بلکہ ان سے بھاری رقوم بھی وصول کیں۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 4 انکوائریز کی منظوری دی گئی
مقبول خبریں
28 مئی ہر پاکستانی کے لئے باعث افتخار اور قابل فخر دن ہے،محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے...
راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر (ستارہ امتیاز ملٹری) نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف اصغر اوغلو سے...
ملک کا دفاع ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے’...
کراچی(این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ...
پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا’...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا...
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان آغا
لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے خون کو موقع دینے...