پیرس (این این آئی)فرانس نے بھی مغربی ممالک کے اس مطالبے کو دہرایا ہے کہ تیونس میں سیاسی بحران کو جلد از ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ادھر تونس کی حزب اختلاف نے صدر پر بغاوت کا الزام عائد کیا ہے جبکہ پریس کی آزادی کے حوالے سے بھی کافی تشویش پائی جاتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس نے بھی تیونس کے صدر قیس سعید سے فوری طور پر ایک نئی حکومت کے قیام پر وزر دیا، جنہوں نے ملک کے انتظامی اختیارات اس وقت اپنے ہاتھوں میں لے رکھا ہے۔ یورپی یونین اور امریکا پہلے ہی صدر قیس سعید سے ملک میں استحکام لانے کے لیے جمہوری اصولوں پر قائم رہنے کی بات کہہ چکے ہیں۔ فرانس کے وزیر خارجہ زاں ایئس لا درین نے تیونس کے اپنے ہم منصب عثمان جراندی سے فون پر بات چیت کے دوران کہاکہ قانون کی حکمرانی اور امن و سکون کا قیام بہت اہم ہے۔ تیونس کے جمہوری اداروں کو اس بات کی فوری اجازت دینے کی ضرورت ہے کہ وہ معمول کے مطابق کام کر سکیں۔فرانس کے وزیر خارجہ نے ملک میںفوری طور ایک نئے وزیر اعظم کی تقرری اور ایک ایسی نئی حکومت کے قیام کی اہمیت پر زور دیا ہے جو تیونس کی عوام کی امیدوں پر کھرا اتر سکے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...