نئی دہلی (این این آئی)امریکا اور بھارت نے خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید گہرا اور کثیرالجہتی سیکیورٹی تعلقات کو وسیع تر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور انڈو پیسیفک چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے خلاف اور افغانستان میں تعاون کے سلسلے میں علاقائی محاذ کی تشکیل پر اتفاق کیا۔امریکی رہنما نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ویکسین کے لیے اشتراک وبائی بیماری ختم کرنے کی ایک کوشش ہے۔انٹونی بلنکن نے امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کچھ ایسے تعلقات ہیں جو امریکا اور بھارت کے مابین تعلقات سے زیادہ اہم ہیں، ہم دنیا کی دو اہم جمہوریتیں ہیں اور ہمارا تنوع ہماری قومی طاقت کو تقویت بخشتا ہے۔امریکا نے بھارت کے ساتھ مل کر چین کو خطے میں الگ تھلگ کرنے کی خواہش کا برملا اظہار کیا اور دونوں ممالک نے متعدد معاہدوں پر دستخط کر کے فوجی اور دفاعی تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ۔امریکا اور بھارت ایک چار ملکی اتحاد کا حصہ ہیں جس میں جاپان اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں جہاں یہ اس اتحاد میں چین کی بڑھتی ہوئی معاشی اور فوجی طاقت پر بھی توجہ مرکوز کر رکھی ہے جبکہ چین نے اس اتحاد کو چین کے بڑھتے ہوئے استحکام کے خلاف سازش قرار دیا