واشنگٹن(این این آئی)امریکی شہر نیویارک میں کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک کے میئر بل ڈی بلازیونے حکومتی ویکسین سینٹرز سے ویکسین لگوانے والوں کو پیسے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے کورونا کا پھیلاو روکنے میں مدد ملے گی۔ایک نیوز بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف ویکسی نیشن سب سے اہم ہے، اگر ہم ویکسی نیشن پر بات نہیں کررہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اس کے حل کی بات نہیں کررہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس اعلان کی بڑی وجہ امریکا میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز کا رپورٹ ہونا ہے۔
مقبول خبریں
نادرا نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی فہرستوں پر اپنی رائے...
اسلام آباد(این این آئی)نادرا نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی فہرستوں پر اپنی رائے پیش کرنے کے لئے اجلاس میں مدعو...
شاہ محمود قریشی نے آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی رپورٹس کو یکسر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی رپورٹس کو...
کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ،دو افرادجان کی بازی ہارگئے، مزید675 کیسزرپورٹ
اسلام آباد (این این آئی)کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ ایک روزمیں دو افرادجان کی بازی ہارگئے، مزید675 کیسزرپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ...
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ای سی سی کا اجلاس 6 جولائی کو طلب...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ای سی سی کا اجلاس 6 جولائی کو طلب کرلیا،ای سی سی آٹھ نکاتی...
تحریک انصاف کا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فورنزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ...