اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے،افغانستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت کی حمایت کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی کوشش ہے افغانستان میں امن قائم ہو،افغانستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت کی حمایت کریں گے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ہمارے دروازے افغان بھائیوں کیلئے کھلے ہیں،افغان تاجر کاروبار کیلئے پاکستان آتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ افغانستان کے لوگ علاج معالجے کیلئے پاکستان آتے ہیں،پاکستان کی کوشش ہے افغانستان کے تمام سٹیک ہولڈر مل کر کسی نتیجے پر پہنچیں۔فرخ حبیب نے کہاکہ افغان جنگ سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...