لاہور( این این آئی)ناموراداکار حیدرسلطان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کاطویل ہوتا دورانیہ ہر شعبے کیلئے مشکلات پیدا کررہاہے ، ہم سب کو خدا کے حضور گڑ گڑاکر اس سے نجات کی دعائیں مانگنی چاہئیں ،حکومت کورونا ویکسی نیشن کیلئے اس طرح شعور نہیں دے سکی جس کی ضرورت تھی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حید رسلطان نے کہا کہ کسی بھی مہم کو کامیاب کرنے کیلئے حکومت کو مثال بننا پڑتا ہے ،کابینہ کے اراکین ، بیورو کریسی ،سیاستدان سب کے سامنے کورونا ویکسی نیشن کراتے اور اس کی پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور تشہیر کی جاتی ، ویکسی نیشن سے متعلق ان شخصیات کے بیانات سامنے لائے جاتے تاکہ لوگوں کے اندر ویکسی نیشن کے بارے میں پیدا ہونے والی غلط فہمی دور ہوتی۔ شوبز اور کھیلوں سمیت دیگرشعبوں سے وابستہ نامور شخصیات کی ویکسی نیشن کے ذریعے عوام کو اس جانب راغب کیا جانا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشروں کو قانون اور ضابطے کا پابند بناناحکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ضروری نہیں کہ اس کے لئے ڈنڈااٹھا لیا جائے بلکہ ہمیں مہذب معاشروں کے طور طریقے اپنانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کرائیں کیونکہ یہ زندگی کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے انتہائی ضروری ہے ،ہم سب کو بلا تاخیر ویکسی نیشن کرانی چاہیے تاکہ پاکستان کو جلد سے جلد اس وباء سے نجات مل سکے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...