اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے کو ختم کرنا پڑے گا،مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے خط کا خیرمقدم کرتے ہیں، اراکین یورپی پارلیمنٹ کا صدر اور نائب صدر یورپی کمیشن کو خط عالمی برادری کی جانب سے بھارت کی مذمت و ملامت کرنے کا ایک اور کھلا ثبوت ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات ‘معمول’ پر ہونے کا مسلسل بھارتی پراپیگنڈہ بے سوداورناکام ثابت ہوا ہے۔صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے خط کا خیرمقدم کرتے ہیں، اراکین یورپی پارلیمنٹ کا صدر اور نائب صدر یورپی کمیشن کو خط عالمی برادری کی جانب سے بھارت کی مذمت و ملامت کرنے کا ایک اور کھلا ثبوت ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات ‘معمول’ پر ہونے کا مسلسل بھارتی پراپیگنڈہ بے سوداورناکام ثابت ہوا ہے، حالات ‘معمول’ پر ہونے کے جھوٹے اور خلاف حقیقت بیانئے کو پھیلانے کیلئے بھارت کا ایڑی چوٹی کا زور کام نہ آیا، مسلسل پراپیگنڈے کے باوجود عالمی برادری کی جانب سے بھارت کی مذمت اور ملامت کا سلسلہ مزید زور پکڑتا جارہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، بہیمانہ جبرواستبداد میں کئی گنا اضافہ ہوا، 5 اگست کے بعد سنگین صورتحال پر سلامتی کونسل میں کم ازکم تین مرتبہ جموں وکشمیر کا مسئلہ زیرغور آچکا ہے، 2018 اور 2019 میں انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشن کے دفتر کی دو رپورٹس جاری ہوئیں، رپورٹس کہتی ہیں کہ آزاد کمیشن تشکیل دے کر بھارتی زیر قبضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائیں، دنیا بھر کی پارلیمنٹس میں جموں وکشمیر کے مسئلے پر بحث ہوئی
مقبول خبریں
نادرا نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی فہرستوں پر اپنی رائے...
اسلام آباد(این این آئی)نادرا نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی فہرستوں پر اپنی رائے پیش کرنے کے لئے اجلاس میں مدعو...
شاہ محمود قریشی نے آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی رپورٹس کو یکسر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی رپورٹس کو...
کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ،دو افرادجان کی بازی ہارگئے، مزید675 کیسزرپورٹ
اسلام آباد (این این آئی)کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ ایک روزمیں دو افرادجان کی بازی ہارگئے، مزید675 کیسزرپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ...
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ای سی سی کا اجلاس 6 جولائی کو طلب...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ای سی سی کا اجلاس 6 جولائی کو طلب کرلیا،ای سی سی آٹھ نکاتی...
تحریک انصاف کا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فورنزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ...