لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے شہباز شریف کی جانب سے پارٹی صدارت چھوڑنے کی اطلاعات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اورایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،ہماری طرح شہباز شریف کے لیڈر بھی نواز شریف ہی ہیں،شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ،اپوزیشن کے خلاف جو جھوٹے کیس دائر کئے گئے جو احتساب کا ڈرامہ رچایا گیا تھا وہ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے ،ایک طرف مالم جبہ کیس بند ہورہا ہے دوسری طرف اپوزیشن کے خلاف کیس دوبارہ فائل ہورہے ہیں ،سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں افسر ان کو پرموشن کے لالچ دے کر دھاندلی کروائی گئی ۔ انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ مالم جبہ کیس اور بی آر ٹی کے گھپلے آج بھی آن ریکارڈ ہے ،چیئرمین نیب نے باقاعدہ کہا تھا کہ پرویز خٹک کی صحت بہت کمزور ہے ، حکومت اپوزیشن کے خلاف صرف انتقامی کارروائی کررہی ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...