کراچی (این این آئی) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کشمیر میں صاف و شفاف انتخابات ہوتے تو 100 فیصد وہاں کی حکومت پیپلز پارٹی ہی بناتی۔ اب جبری طور پر کشمیریوں پر پی ٹی آئی کو بٹھا دیا گیا ہے اس لئے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو پی ٹی آئی کی نحوست سے بچائے کیونکہ انہوںنے پاکستان میں بھی اپنی نالائقی اور نااہلی سے نحوست پھیلائی ہے۔ جب بھی عوام کو آزادی سے ووٹ ڈالنے کا موقع ملتا ہے وہاں وہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں ۔پاکستان کی انتخابی سیاست کو آزاد چھوڑ دیں تو پاکستان پیپلز پارٹی سے بڑی سیاسی جماعت اس ملک میں اور کوئی نہیں ہے۔پیپلز پارٹی کے خلاف کشمیر کا انتخاب ہو یا عام انتخابات ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سازش کرتی آئی ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پی ڈی ایم میں بھی کچھ حکومتی سہولت کار بیٹھے ہوئے ہیں، جو پی ٹی آئی کی حکومت کو مستحکم بنانے اور ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک کو کمزور کرنے کے لئے کام کررہی ہیں۔ الیکٹرونک مشین سے پولنگکا مطالبہ اس وقت انتخابات میں دھاندلی کو آسان کرنے کے لئے کیا جارہا ہے، ہمارے الیکشن کمیشن کے قوانین پر عمل درآمد اور انتخابات میں بیرونی مداخلت کو روک کر ہم صاف و شفاف انتخابات کے متحمل ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے برطانیہ میں گلوبل ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے بعد پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات اور بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی برطانیہ کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ میں لندن گلوبل ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے لئے آیا تھا اور یہاں وفاقی وزیر تعلیم اور دیگر صوبوں کے وزراء تعلیم بھی ساتھ تھے۔ یہ کانفرنس ایک کامیاب تعلیمی کانفرنس رہی اور اب چونکہ اس کانفرنس کے بعد یہاں موجود تھا تو پارٹی کے رہنمائوں اور یہاں رہنے والے پاکستانیوں اور پیپلز پارٹی کے جیالوں سے بھی مل رہا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ میں نے بھی ایک ہفتہ کشمیر کی انتخابی مہم میں گزارا، میں نے ان حلقوں میں آصفہ بھٹو زرداری، فریال ٹالپور اور یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ بھی وہاں الیکشن مہم میں ساتھ رہا۔ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نظریاتی سپورٹ کشمیر، گلگت بلتستان میں ابھی سے نہیں ہے بلکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب کے دور سے ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...