تہران(این این آئی)سبکدوش ہونے والے ایرانی صدر حسن روحانی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری راز اور اہم معلومات چوری کی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر حسن روحانی نے تہران میں اپنے آخری حکومتی خطاب میں کہا کہ اسرائیلیوں نے ایران کے حساس راز چھین لیے اور انہیں ٹرمپ کے حوالے کر دیا۔ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق راز حاصل کرنے کے بعد ایران کے ساتھ طے پایا معاہدہ ختم کردیا۔سابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے مئی 2018 میں ایرانی جوہری ذخیرہ چوری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ایرانی جوہری راز چوری کرنے کا آپریشن کامیاب رہا۔ موساد نے نصف ٹن سے زائد دستاویزات چوری کیں جن میں 183 سی ڈیز پر 55 ہزار دستاویزات تھیں۔ انہیں ایرانی دارالحکومت تہران کے قریب ایک گودام سے “عماد” نامی پروجیکٹ سے چوری کیا گیا۔تین سال قبل جب نیتن یاھو نے ایرانی جوہری راز چوری کرنے کا دعوی کیا تو ایران نے اسے یکسر مسترد کردیا تھا۔ اس وقت میڈیا میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ جوہری دستاویزات کو تہران کے قریب ترکوز آباد سے دو ٹرکوں کے ذریعے پڑوسی ملک جمہوریہ آذربائیجان لایا گیا، تاہم باکو جس کے تل ابیب کے ساتھ اچھے تعلقات استوارہیں نے ایرانی جوہری راز چوری کرنے کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کی تردید کی تھی۔دستاویزات کی چوری کا اعلان پر شروع میں ایرانی حکومتی عہدیداروں مسترد کردیا۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی وزیر اعظم کو جھوٹااور اس عمل کو بچکانہ ، مضحکہ خیز قرا ردیا تھا۔پہلی بار ایرانی گارڈین کونسل کے محسن رضائی نے 14 اپریل 2021 کو اسرائیل کی طرف سے جوہری دستاویزات کی چوری کا اعتراف کیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...