واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے خلیج عمان میں اسرائیل کے زیرانتظام ایک تیل بردار بحری جہاز پرحملے کے ردعمل میں ایران کو اجتماعی جواب دینے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے محکمہ خارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم برطانیہ، اسرائیل ، رومانیہ اور دوسرے ممالک سے قریبی رابطے میں ہیں اور اب (حملے جواب میں)ہمارا اجتماعی ردعمل ہوگا۔بلینکن نے پہلی مرتبہ دوٹوک الفاظ میں ایران پر گذشتہ جمعہ کو مرسراسٹریٹ ٹینکر پر ڈرون حملے میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا جبکہ ایران نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ڈرون کے جہاز سے ٹکرانے کے بعد عملہ کے دوارکان ہلاک ہوگئے تھے۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے واقعے کا مکمل جائزہ لیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایران ہی نے یہ حملہ کیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...