امریکا اور برطانیہ کا طالبان پر انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا الزام

0
224

کابل(این این آئی)امریکا اور برطانیہ نے کہا ہے کہ طالبان نے پاکستان کے ساتھ سپین بولدک بارڈر پر افغان شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔دونوں ملکوں نے کہاہے کہ طالبان نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اس گروپ پر سپین قصبے میںشہریوں کو قتل کرنے کا الزام لگایاگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں موجود دونوں ملکوں کے سفارت خانوں کے ترجمان نے علیحدہ ٹویٹس میں یہ بھی لکھا سپین بولدک اور قندھار میں طالبان نے درجنوں شہریوں کو انتقامی طور قتل کیا۔ یہ قتل جنگی جرائم کے مترادف ہوسکتے ہیں۔ اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ان کے ذمہ دار طالبان جنگجوئوں یا کمانڈروں کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔