امریکی افواج کا اچانک انخلا خراب سیکیورٹی صورتحال کی وجہ ہے، افغان صدر

0
223

کابل(این این آئی)افغان صدر اشرف غنی نے مخدوش سیکیورٹی صورتحال کا ذمہ دار امریکی افواج کے اچانک انخلا کو ٹہراتے ہوئے کہاہے کہ اس حوالے سے امریکا کو پہلے ہی آگاہ کرچکا تھا کہ افواج واپس بلائی گئیں تو سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،جن علاقوں میں صورتحال خراب ہے وہاں صرف 6 مہینوں میں حالات قابو میں آجائیں گے، افغان عوام کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جب کہ امریکا نے ہماری بھرپور مدد کرنے کا عہد بھی کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران افغانستان میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ داری غیر ملکی افواج کے اچانک انخلا پر عائد ہوتی ہے، اس حوالے سے امریکا کو پہلے ہی آگاہ کرچکا تھا کہ افواج واپس بلائی گئیں تو سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اشرف غنی نے پارلیمنٹ میں طالبان کی پیشقدمی کو روکنے اور خراب سیکیورٹی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے سیکیورٹی منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں صورتحال خراب ہے وہاں صرف 6 مہینوں میں حالات قابو میں آجائیں گے، افغان عوام کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جب کہ امریکا نے ہماری بھرپور مدد کرنے کا عہد بھی کیا ہے۔