اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچا ئوکی ویکسین سے متعلق کہا ہے کہ خوشی ہے کہ یومیہ 10 لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف عبور کرلیا ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اداروں کے تعاون سے ریکارڈ ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں ریکارڈ ویکسی نیشن ہوئی ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار 342 افراد نے ویکسین ڈوزز لگوائیں جس کے بعد ویکسین لگوانے والوں کی کل تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ 29 ہزار 581 ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا ویکسین کی مہم کا آغاز 6 ماہ قبل فروری سے ہوا تھا، پہلے مرحلے میں ہیلتھ کئیر کے شعبے سے منسلک افراد کو ویکسین لگائی گئی جس کے بعد مرحلہ وار ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث مزید 67 افراد انتقال کرگئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی 50 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک لگائی جا چکی ہے، پشاور اور راولپنڈی کی 35 فیصد، فیصل آباد 28 ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور سرگودھا کی 27 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے جبکہ کراچی کی 26 اور حیدرآباد کی 25 فیصدآبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔ وفاقی وزیر نے ایک بار پھر سے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کوروناایس اوپیز پر عمل کریں اور جلد از جلد ویکسی نیشن کروائیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...