25 جولائی کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے بھرپور احتجاج کرینگے،راجہ محمد فاروق حیدر

0
239

اسلام آباد (این این آئی)صدر مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ25 جولائی کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے بھرپور احتجاج کرینگے۔گفتگو کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے بطور احتجاج حلف اٹھایا، عمران خان اور حکومت پاکستان نے دھاندلی کی ۔انہوں نے کہاکہ دھاندلی کے خلاف آزادکشمیر مہاجرین مقیم پاکستان اور تارکین وطن کے ساتھ ملکر احتجاج کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ دھاندلی کے خلاف وائیٹ پیپر شائع کررہے ہیں عوام تک حقائق پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تیرہویں ترمیم کا دفاع کرینگے حکومت کو عوامی مفادات کے خلاف قانون سازی اور اقدامات سے پوری قوت سے جواب دینگے ۔