کراچی (این این آئی)مذہب کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ خدا نے مرد کو افضل بنا کر تخلیق کیا اور اس معاملے پر بحث فضول ہے۔نور بخاری نے حال ہی انسٹاگرام اسٹوری میں صدف کنول اور شہروز سبزواری کی جانب سے دیے گئے بیانات کی ایک خٰبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے اس پر اپنا رد عمل دیا اورمرد کو افضل قرار دیا۔نور بخاری نے اسٹوری میں شہروز سبزواری کی خبر کا لنک شیئر کیا، جس میں اداکار نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ صدف کنول نے دین اسلام کے دائرے میں رہ کر شوہر کی اطاعت کی بات کی اور ان کی مخالفت کرنے والے افراد بے شرمی عام کرنے کے خواہاں ہیں۔شہروز سبزواری نے اہلیہ کے بیان پر لوگوں کے ہنگامے کے بعد ایک پروگرام میں حال ہی میں صدف کنول کا ساتھ دیا تھا اور کہا تھا کہ ملک کی 90 فیصد خواتین ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک میں عورت مارچ میں غلط نعرے لگائے گئے اور آزادی مانگی گئی مگر وہ اس معاملے پر خاموش رہے۔شہروز سبزواری کے مطابق صدف کنول کے بیان کی مخالفت کرنے والے مذہبی احکامات کے خلاف ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا تھا کہ کیا عورت کی تذلیل کرنا ہی فیمنزم ہے؟شہروز سبزواری کے بیان پر نور بخاری نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ مرد کو افضل بناکر تخلیق کیا گیا ہے اور اس معاملے پر بحث نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں صدف کنول کے بیان کی جانب اشارہ دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے صرف یہ بتایا تھا کہ دین اسلام کی تعلیمات کیا ہیں مگر بدقسمتی سے دین سے دوری کے باعث ہم ان کی باتوں سے انکار کر رہے ہیں۔نور بخاری نے لکھا کہ دین سے دوری اور جدیدیت کے تقاضوں کی وجہ سے ہم مذہبی تعلیمات کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ مرد کو افضل بنائے جانے کے معاملے پر بحث نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے اپنی ایک اور اسٹوری میں قرآن کریم کی ایک آیت کا ترجمہ لکھا جس میں شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کا لباس قرار دیا گیاہے۔نور بخاری نے اپنی ایک اور اسٹوری میں تنقید کرنے والے افراد کو ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا غصہ کسی اور جگہ جاکر نکالیں۔سابق اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کے لیے لکھا کہ ان کے اکائونٹ پر ان کی مرضی چلی گی، اس لیے وہ اپنا غصہ کسی دوسری جگہ جاکر نکالیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...