امریکا کا ویکسین شدہ غیرملکیوں کو داخلے کی اجازت پر غور

0
208

واشنگٹن (این این آئی)بائیڈن انتظامیہ ویکسین شدہ غیرملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت پر غور کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس حکام کا کہناتھا کہ مکمل ویکسین شدہ ہونے کی شرط سفری پابندیاں اٹھانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔حکام کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاو کے باعث پابندیاں فوری نہیں اٹھا سکتے۔