اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف نے پاکستان میں جاری کامیاب جوان پروگرام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو پاکستان میں مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچے نے کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار سے ملاقات کی جس میں کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں میں قرض کی تقسیم اور تازہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیاسربراہ کامیاب جوان پروگرام نے منصوبے کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر بریفنگ دی ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ پاکستان کی کل آبادی کا 68فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، تقریباً 20 لاکھ نوجوان ہر سال جاب مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو اتنی بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع دینا بہت بڑا چیلنج تھا، کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہوا۔ انہوںنے کہاکہ منصوبے کے ذریعے ہزاروں نوجوان اپنا ذاتی کاروبار اور روزگار حاصل کر چکے، پروگرام میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو اسکلز سکالرشپ اور ہائی ٹیک کورسز کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے بھی ہم آہنگ کیا جا رہا ہے
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...