بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرے، بلاول بھٹو زر داری

0
204

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام متنازعہ یکطرفہ اور غیر قانونی ہے۔یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام متنازعہ یکطرفہ اور غیر قانونی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ اقدام کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش ہے،مودی حکومت کے اقدامات صرف مقبوضہ وادی اور اس کے پرامن عوام پر حملہ نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ بین الاقوامی قوانین و عملداری اور اقوام متحدہ کی قراردادوں میں بیان کردہ عالمی برادری کی مشیت پر حملہ ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ اقدام بقائے باہمی کے اصولوں و فلسفے، جمہوری اقدار اور انسانیت پر بھی حملہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ قابض بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کو انسانی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رے گا۔ انہوںنے کہاکہ بدنامِ زمانہ آر ایس ایس کا وہ متعصبانہ نظریئہ کامیاب نہیں ہوگا، فاشسٹ مودی جس کا پیروکار ہے،مسئلہ کشمیر صرف رائے شماری کے ذریعے ہی حل ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں بدلتے حالات کے پیشِ نظر تنازعہِ کشمیر کو حل کرنا ضروری ہے تاکہ یہ خطہ انارکی کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے سے محفوظ رہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کو بھی اب جاگ جانا چاہیے اور حالات کے مطابق اقدامات اٹھانے چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی نہ تو بھارتی بربریت پر خاموش رہے