اسلام آباد (این این آئی)صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کی منفرد شناخت ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، 5 اگست کے بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت چوتھے جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کیلئے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل ناگزیر ہے، عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے ۔یومِ استحصال 5 اگست 2021ء پر قوم کے نام پیغام میں انہوںنے کہاکہ بھارت نے بین الاقوامی قانون اور اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ کارروائی کی ، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی، بھارت کشمیری عوام کی منفرد شناخت ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، 5 اگست کے بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت چوتھے جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کا مقصد کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کے حق سے محروم کرنا ہے ، نسل پرست بی جے پی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا ہے، بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بھارتی قابض افواج اجتماعی سزا دے رہی ہیں ، بھارتی قابض فورسز نے گزشتہ 24 ماہ سے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی شدید اور سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں ،فوجی محاصریاور کشمیریوں کی بنیادی آزادیوں پر بے مثال پابندیاں عائد کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ آج تک کشمیر کی اعلی قیادت جھوٹے الزامات کے تحت جیلوں میں بند ہے ، کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتوں اور دانستہ گرفتاریوں اور حراست کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی کارروائیاں بھارت میں بڑھتے ہوئے ہندو فاش ازم کا مظہر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی کارروائیوں کی بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے بھی شدید مذمت کی گئی ۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...