کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا

0
311

سرینگر(این این آئی)کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا جسکا مقصد نریندر مودی کی فسطائی حکومت کی طرف سے 2019میں آج کے روز کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے 5اگست2019کو بھارتی آئین کی دفعات 370اور 35اے منسوخ کر کے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور پورے مقبوضہ علاقے کا فوجی محاصرہ کر لیا تھا۔ مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی جسکی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دے رکھی تھی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے دس روز مزاحمتی کلینڈر جاری کیا ہے جس کے آغاز پر شام آٹھ تا ساڑھے آٹھ بجے مقبوضہ علاقے میں مکمل بلیک آئوٹ کیاگیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں لالچوک کی طرف مارچ کی بھی کال دے رکھی تھی جبکہ مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں کالے جھنڈے لہرائے گئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کے بہادر لوگوں کی تحریک آزادی کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی نے بھارت کے مذموم منصوبے خاک میں ملا دیے ہیں۔ قابض انتظامیہ نے لالچوک کی طرف مارچ کو رکونے کوروکنے کیلئے سرینگر اور دیگر علاقوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں ۔سرینگر کے علاقوں لالچوک ، جہانگیر چوک ، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، ریگل چوک ، ٹی آر سی چوک ، پولو ویواور دیگر علاقومیں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ شہر کی اہم سڑکوں پر رکاوٹیںکھڑی کی گئی ہیں اور راستے خار دار تاروں کے ذریعے بند کیے گئے ہیں