لاہور (این این آئی)اداکارہ کبریٰ خان نے اداکاری سے متعلق کی جانے والی ذاتی جدوجہد اورتجربے سے متعلق گفتگو کی ہے۔اداکارہ ایک نجی ویب شو میں جلوہ گر ہوئی تھیں اور دوران شو میزبان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔کبریٰ خان نے بتایا کہ وہ ڈراموں میں رونے کے لیے گلیسرین کا استعمال نہیں کرتیں، اداکارہ کے بیان پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا ہمیشہ ایسا ہوتا ہے اس کے جواب میں کبرٰ ی کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ایسا ہوتا ہے اور جب میرا موڈ نہ ہو تو میں خود گلیسرین مانگ لیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اب کرداروں کو بہتر طور پر سمجھنے لگی ہوں، جب میں کسی کردار سے متعلق اسکرپٹ پڑھ رہی ہوں تو اس کردار سے ہمدردی محسوس کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور اس کردار میں جذبات کو شامل کردیتی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کام سے تین سال کا وقفہ لیا کیوں کہ میں الجھی ہوئی تھی کہ مجھے اداکاری کو جاری رکھنا بھی چاہیے یا نہیں؟ اس دوران سکون کی تلاش میں تھی لیکن بعد ازاں میں اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ الجھن میرے کام سے متعلق نہیں لہٰذا فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ میں اس الجھن سے کیسے نمٹتی ہوں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...