لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے صاف پانی کرپشن انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے انکوائری بند کرنے کے لیے چیئرمین نیب سے منظوری مانگ لی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انکوائری کے دوران نامزد افراد کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں مل سکے۔چیئرمین نیب کو پیش کردہ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کی شق 45 کی سب شق 5 کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور ای سی ایس پی اور اربن یونٹ کو غیر ملکی فرمز کے ساتھ مل کر کنٹریکٹ دئیے گئے تاہم پیرا رولز 2014 غیر ملکی یا پرائیویٹ فرمز کا حکومتی کمپنیوں سے ایسوسی ایشن پر خاموش ہے۔نیب انکوائری میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی کمپنیوں کو 19 کروڑ 59 لاکھ 70 ہزار کی رقم ادا کی گئی جبکہ صاف پانی جنوبی پنجاب آفس 2 سال کے لیے کرائے پر دیا گیا اور کرائے کی مد میں 6 کروڑ 48 لاکھ 29 ہزار کی رقم ادا کی گئی۔چیئرمین نیب سے سفارش کی گئی کہ معاملہ ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو بھیج دیا جائے۔ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ کیس ابھی چل رہا ہے اور دیکھتے ہیں آخر میں کیا ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...