ایران سے اسلحہ کی خرید و فروخت کرنے والوں کو بھاری قیمت چکاناہوگی،امریکہ

0
283

واشنگٹن(این این آئی )ایران پر اقوام متحدہ کی طرف سے عاید کردہ اسلحہ کے حصول اور فروخت پر پابندی کے خاتمے کے ساتھ ہی امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی حکومت کو اسلحہ فروخت کرنے، اسلحہ کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے یا جنگی سازو سامان کی فراہمی میں مدد کرنے والے کسی بھی فرد، ادارے، کمپنی یا ملک کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران پر اقوام متحدہ کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کا خاتمہ کسی دوسرے ملک ،فرد یا کمپنی کو ایران کیساتھ اسلحے کی ڈیل کا موقع نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اسلحہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کا تعاون کرنے والوں کو سزا دی جائے گی اور انہیں بھی پابندیوں کا سامان کرنا پڑے گا