شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کنٹونمنٹ میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

0
232

راولپنڈی (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کنٹونمنٹ میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ ہفتہ کو وزیر داخلہ نے سینٹ میری ہائی سکول میں پودا لگاکر مہم کا آغاز کیا۔سٹیشن کمانڈر راولپنڈی نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا دس ارب درخت کا منصوبہ آنے والی نسلوں کے لئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے،بے موسمی سیلاب آرہے ہیں،بارشوں کے موسم تبدیل ہوچکے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان سے ماحولیاتی تبدیلی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔وزیر داخلہ نے شجر کاری مہم پر انتظامیہ اور سکول کو مبارکباد دی،سکول کے بچوں کو بلخصوص اس مہم کا حصہ بننے پر شاباش دی۔