ٹورنٹو(این این آئی)حمل اور زچگی کے دوران ماں سے بچے میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی منتقلی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں حمل کے دوران کووڈ 19 کا سامنا کرنے والی خواتین اور ان کے ہاں ہونے والے بچوں میں اس بیماری کے کیسز کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ دوران حمل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے صرف 4 فیصد بچوں میں پیدائش کے بعد کووڈ کی تصدیق ہوئی۔مجموعی طور پر کووڈ سے متاثر ماں کے ہاں پیدا ہونے والے 6 فیصد بچوں میں پیدائش کے 2 ماہ کے اندر اس بیماری کا ٹیسٹ مثبت رہا۔محققین نے کہا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ کووڈ سے متاثر ماں سے یہ وائرس بچوں تک منتقل نہیں ہوتا۔ماہرین نے بتایا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ ہاتھوں کو دھونا اور فیس ماسکس کا استعمال نمایاں حد تک وائرس کی منتقلی کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ ماں کے دودھ سے بچوں تک بیماری کے پہنچنے کا خطرہ بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔اپریل 2021 میں ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ حاملہ خواتین میں کووڈ 19 سے سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جس میں بچے کی پیدائش سے قبل ہائی بلڈ پریشر اور قبل از وقت پیدائش قابل ذکر مسائل ہیں۔اس نئی تحقیق میں یکم فروری سے 31 اکتوبر 2020 کے دوران اونٹاریو میں پیدا ہونے والے بچوں کے کووڈ ٹیسٹوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...