شدت پسندوں کی پناہ گاہوں پر پاکستان سے بات چیت جاری ہے، امریکا

0
223

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر موجود شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے ایک بیان میں کہاکہ محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی عدم استحکام و عدم تحفظ کا ذریعہ ہیں، یہ محفوظ پناہ گاہیں طالبان یا دوسرے نیٹ ورک کو استعمال نہ کرنے دی جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترجمان پینٹاگون جان کربی نے افغانستان میں امریکی فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان فورسز کی مدد کے لیے فضائی حملے جاری رہیں گے۔