نئی دلی(این این آئی)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ جس طرح برطانوی سامراج کے خلاف انگریزو ہندوستان چھوڑوتحریک چلائی گئی تھی، اسی طرز پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے باہر کرنے کیلئے”بی جے پی کرسی چھوڑو” تحریک چلائی جانی چاہیے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے ایک ٹویٹ میںکہاکہ یہ عوام کی آواز ہے اور ملک کے لوگ بی جے پی سے آزادی چاہتے ہیں، اس لئے ‘بی جے پی کرسی چھوڑو’ تحریک ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ “یہ ہندوستان چھوڑو تحریک کے ‘کرو یا مرو’ نعرے سے ترغیب یافتہ ہے۔ یہ عوام کی آواز ہے”۔انہوں نے مزید کہا کہ “لوگ بے روزگاری، بھوک، مہنگائی، بدعنوانی اور کسانوں سے وعدہ خلاف کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ پرینکاگاندھی نے کہاکہ کانگریس کی قیادت نے ہر معاملہ پر عوامی تحریک چلائی ہے جس میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی پیش پیش رہے ہیں
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...