اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کرنے اور میڈیا میں ترقی کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہوگی، میڈیا کی ترقی کے لئے پہلی مرتبہ میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے، میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں اینی میشن، وڑول افیکٹس، فلم سازی، کیمرہ ورک سمیت میڈیا کے مختلف شعبوں کے بارے میں تعلیم دی جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کا منظر نامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے، آج ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7.5 ارب روپے کے اشتہارات کا بزنس کیا، رجحان بدل رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا میں ٹیکنالوجی کے خلل کی وجہ سے بعض جگہوں پر ملازمتیں ختم ہوئیں اور کچھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں، اب رائے عامہ کی جنگ لڑی جاتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن آج تک اس پر کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔ وفاقیو زیر نے کہاکہ ہمیں اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کرنے اور میڈیا میں ترقی کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں موجود 42 جرنلزم سکولز میں 1960ء کا نصاب پڑھایا جا رہا ہے جبکہ بیرون دنیا میں لائٹس اور سائونڈز میں لوگوں نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، ہمارے پاس دور دور تک ایسے لوگ میسر نہیں، میڈیا کی ترقی کے لئے پہلی مرتبہ میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں اینی میشن، وڑول افیکٹس، فلم سازی، کیمرہ ورک سمیت میڈیا کے مختلف شعبوں کے بارے میں تعلیم دی جائے گی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...