پاکستان پیپلز پارٹی کا بجلی سبسڈی میں ممکنہ کمی پر اظہار تشویش

0
232

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی سبسڈی میں ممکنہ کمی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی سرکار عالمی مالیاتی اداروں کی تعمیلی احکامات حکومت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار حکمرانوں کا غریب متوسط طبقے سے سبسڈی چھیننا شرمناک فیصلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کنٹینر پر کھڑا مہنگی بجلی بل جلانے والا عمران خان کہاں غائب ہو گیا ہے ۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ ہے تبدیلی روٹی رہائش روزگار چھیننے والے اب غریبوں کو روشنی اور پنکھے سے محروم کرنے کے درپے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکہ سکون سرکار نے لوگوں کی ”بے سکونی ”اور ازیت میں مبتلا کرنا وطیرہ بنا لیا ہے ،کیا یہ ہے تبدیلی روٹی رہائش روزگار چھیننے والے اب غریبوں کو روشنی اور پنکھے سے محروم کرنے کے درپے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بے رحم حکمران بجلی 4روہے یونٹ مزید مہنگی کرکے قوم کو ہو شربا مہنگائی کے سیلاب میں ڈبونا چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نالائق کپتان عمران خان نااہل اور ناکام ٹیم کا بوجھ مسلسل عوام الناس پر ڈالنے کے ذمہ دار ہیں ، بجلی نرخوں میں ممکنہ اضافہ کروڑوں شہریوں پر بجلی گرا دینے کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ اعلانیہ غیر اعلانیہ بجلی گیس لوڈ شیڈنگ کیساتھ نرخوں میں اضافہ معمول بنانا معاشی تباہی اور عوام دشمنی ہے ،انسانیت سے عاری حکمران ظالمانہ فیصلہ کرنے سے باز رہیں۔