کورونا وبا؛ مزید 86 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی

0
234

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 86 افراد چل بسے ،۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 506 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3884 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,075,504 ہوگئی ہے جن میں سے 967,073 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 86 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 004 ہوگئی ہے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.84 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔