لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور عمران خان میں وہی فرق ہے جو کھوکھلے وعدوں اور انکی تکمیل میں ہے،گزشتہ حکمرانوں نے عوام کو سستے بھاشن اور مہنگے منصوبوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ میگا منصوبوں نے ایک طرف خزانہ خالی کیا اور دوسری طرف ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ میانوالی میں صاف پانی کے منصوبے اور اورنج ٹرین سے روزانہ تقریبا ڈھائی لاکھ لوگ مستفید ہوتے ہیں۔ لیکن دونوں منصوبوں کی لاگت اور ترجیحات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ایک منصوبہ کم خرچ بالا نشین، دوسرا عوامی خزانے کو آئندہ بیس سال تک مقروض رکھے گا۔ پنجاب میں صاف پانی کے 1500 پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لاہور میں دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کی ماحول دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ ملکی برآمدات، زر مبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر سمیت ہر معاشی اشاریہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے منصوبوں کا مذاق اڑانے والے آئے روز نادم ہو رہے ہیں۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...