لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ عثمان بزدار کو نئے وزیراطلاعات کیلئے اخبار میں اشتہار دینا چاہیے،فردوس عاشق کے جاتے ہی عثمان بزدار نے بھی پھرتیاں دیکھانا شروع کردی ہیں،عثمان بزدار ایک دن میں 400سائلین سے ملاقاتوں کی خبریں چلوارہے ہیں،عثمان بزدار کسی بجلی کا میٹر لگوانے کی صلاحیت نہیں رکھتے تو لوگ کے مسائل خاک حل کرینگے،بزدار صاحب پریس ریلیز چلوانے سے آپ کی کارکردگی بہتر نہیں ہو سکتی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت تین سالوں میں اپنے وسائل سے ایک پروجیکٹ بھی مکمل نہیں کرسکی۔شہبازشریف نے پنجاب کے وسائل سے لاتعداد پروجیکٹس بھی مکمل کیے اور قوم کے اربوں روپے بچائے۔عثمان بزدار اپنے حق میں جعلی اور خوشامدی خبریں چلواکرشہبازشریف کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ا نہوںنے کہاکہ راوی ریور پروجیکٹ دوسرا راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل بنے گا۔نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاکر عمران اور بزدار خدمتگار لیڈر بننے میں لگے ہیں۔قوم عمران خان کی دو نمبریاں جان چکی ہیں۔کرکٹ سے سیاست تک ہر میدان میں عمران خان نے دو نمبری سے ہی اپنی جگہ بنائی۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...