ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارائیں کترینا کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ فلم ”جی لے ذرا” میں ساتھ نظر آنے کو تیار ہیں۔اس فلم کے ذریعے بھارتی اداکار و فلم ساز فرحان اختر ہدایت کاری کے میدان میں واپس آرہے ہیں اس سے قبل ان کی توجہ اداکاری پر مرکوز تھی۔فرحان اختر نے ایک دہائی قبل”ڈان 2” کی ہدایات دی تھیں اور اداکاری کا سفر جاری رکھا تھا۔”جی لے ذرا” کی کہانی زویا اختر، فرحان اختر اور ریما کاگتی نے تحریر کی ہے جسے ریما، زویا، رتیش سدھوانی اور فرحان اختر پروڈیوس کریں گے۔رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2022 میں ہوگا اور یہ 2023 میں ریلیز ہوگی۔خیال رہے کہ کترینا کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ اس سے قبل کبھی ساتھ نظر نہیں آئیں اور یہ تینوں اداکارائیں ”جی لے ذرا”میں اپنی اداکاری کا جادو جگائیں گی۔فرحان اختر نے اپنی فلم کا اعلان ایک ایسے وقت پر کیا ہے جب ان کی مقبول فلم ” دل چاہتا ہے” کی ریلیز کو 20 برس مکمل ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں فرحان اختر نے لکھا کہ کیا کسی نے روڈ ٹرپ کہا؟انہوں نے کہا کہ وہ بطور ہدایت کار اپنی آنے والی فلم کا اعلان کرنے پر کافی پرجوش ہیں اور اس کے لیے ‘دل چاہتا ہے ‘ کو 20 برس مکمل ہونے سے زیادہ بہتر دن نہیں ہوسکتا۔فرحان اختر نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ 2022 میں شروع ہوگی اور وہ اس کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔فلم ”جی لے ذرا” میں جلوہ گر ہونے والی تینوں اداکاراؤں کترینا کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ نے بھی اس فلم کے پوسٹرز شیئر کیے۔شیئر کیا گیا موشن پوسٹر ”دل چاہتا ہے” اور”زندگی نہ ملے گی” دوبارہ جیسی کہانیوں کی یاد دلاتا ہے۔فلم ”جی لے ذرا” کے ذریعے پریانکا چوپڑا نے 2 برس بعد بولی وڈ فلم میں وپاسی کیا ہے،ان کی آخری فلم ”دی اسکائی از پنک” 2019 میں ریلیز ہوئی تھی
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...