نیویارک(این این آئی)امریکا کی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کوومو نے اپنے خلاف جنسی ہراسیت کے الزامات کی تحقیقات کے بعد عہدے سے استعفا دے دیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 63 سالہ کوومو نے نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز کی پانچ ماہ تک آزادانہ تحقیقات کی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔ اس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ انھوں نے ایسا نازیبا طرزعمل اختیار کیا تھا جو امریکی اور ریاستی قوانین کے منافی تھا اور وہ ان قوانین کی خلاف ورزی کے مرتب ہوئے ہیں۔انھوں نے ٹیلی ویژن پر20 منٹ تک تقریر کی اور کہا کہ ان کے استعفاکا اطلاق 14 دن میں ہو جائے گا۔اس طرح ان کے طویل سیاسی کیریئر کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔کوومو نے ایک بار پھر کسی بھی غلط کاری کی تردید کی۔ البتہ انھوں نے خواتین کوناراض کرنے کی مکمل ذمہ داری قبول کی مگراپنے طرزعمل کو غلط نہیں کہا اور اس کی یہ توضیح بیان کی کہ وہ تو خواتین سے محبت کے اظہار یا انھیں محظوظ کرنے کے لیے ایسا کیا کرتے تھے۔گورنر کے عہدے سے مستعفی ہونے سے وہ ڈیموکریٹس کی بالادستی کی حامل ریاستی اسمبلی میں اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی بھی بچ گئے کیونکہ مقننہ میں ان کے مواخذے کا قومی امکان تھا اور اس طرح انھیں زیادہ بے توقیر ہو کر گورنری سے دستبردار ہونا پڑتا
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...