چین میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کینیڈین شہری کو 10 سال قید کی سزا

0
183

واشنگٹن /اوٹاوا/بیجنگ (این این آئی )چین میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کینیڈین شہری کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی عدالت نے کینیڈین شہری مائیکل اسپیور کو یہ سزا جاسوسی اور ملکی راز چرانے کی کوشش کے الزامات میں سنائی ہے۔کینیڈا اور امریکا کی جانب سے اس فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اس عدالتی فیصلے کو ناقابل قبول اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ کینیڈین شہری کو 2018 میں حراست میں لیا گیا تھا۔