الجیریا(این این آئی )شمالی افریقی ملک الجزائر میں لگی جنگلاتی آگ سے اموات کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگلاتی آگ کے سبب مرنے والوں میں 28 فوجی بھی شامل ہیں جو جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زیادہ تراموات الجزائر کے ضلع تزی اوزو میں رپورٹ ہوئی ہیں۔دوسری جانب الجزائر کے وزیر داخلہ نے بیک وقت 50 مقامات پر لگنے والی جنگلاتی آگ کے پیچھے مجرمانہ ہاتھ کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ملک میں جنگلاتی آگ سے متاثرہ علاقوں سے عوام محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں جبکہ فائر فائٹرز اور فوج آگ پر قابو پانیکیلئے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں۔خیال رہے کہ الجزائر میں پیر کی رات سے تقریبا 50 مقامات پر جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...