اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پانچویں توسیعی منصوبے سے تربیلا سے بجلی پیداوار میں 1530 میگاواٹ اضافہ ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے بتایا کہ تربیلا ڈیم توسیعی منصوبہ 807ملین ڈالر کی لاگت سے 2024 میں مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں آبی ذخائر کے منصوبوں کی تکمیل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں،دیامر بھاشا، دہاسو ہائیڈور پاور، مہمند ڈیم سندھ بیراج ، کچی کینال پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔فرخ حبیب نے بتایا کہ سندھ بیراج، کے فور واٹر سپلائی پراجیکٹ، کرم تنگی ڈیم اور نئی گنج ڈیم پراجیکٹ پر بھی کام جاری ہے،آبی ذخائر کے 10منصوبے مکمل ہونے سے ایک کروڑ 28لاکھ 90ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 10منصوبے مکمل ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار میں 9043میگا واٹ اضافہ ہوگا اور 35ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...