کابل(این این آئی)امریکی حکومت کے انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ طالبان آئندہ تین ماہ کے اندر افغانستان پر قبضہ کرلیں گے۔ اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر امریکی حکومت کے حکام نے امریکی حکام کو بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق افغانستان حکومت آئندہ تین ماہ میں ختم ہوجائے گی۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر ماہرین اندازہ لگا رہے ہیں کہ یہ معاملہ صرف ایک ماہ کی مدت میں بھی ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب طالبان نے افغانستان کے صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا۔خیال رہے کہ یہ طالبان کی جانب سے 6 روز میں افغانستان کے آٹھویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ بدخشان کی سرحدیں پاکستان، چین اور تاجکستان سے ملتی ہیں۔صوبے بدخشان پر قبضے کے بعد نہ صرف طالبان افغانستان کے شمال مشرقی حصے پر قابض ہوگئے ہیں بلکہ انھوں نے افغانستان کے 65 فیصد علاقوں کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...