لاہور(ا ین این آئی) چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کسی کیخلاف بے بنیاد کیس نہیں بناتا، تنقید ضرورکریں لیکن حقائق اور قانون کو دیکھ کر کریں، کرپشن کے خاتمے کی کوشش پر الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیری تنقید کریں گے تو نیب کو بھی فائدہ ہوگا، اتنے الزامات لگ رہے ہیں کہ جواب دینے کا وقت نہیں ملتا، یہ بھی الزام لگایا گیا کہ کورونا نیب نے پھیلایا، اگر نیب نے زیادتی کی تو عدلیہ آزاد ہے، عدالتوں سے رجوع کریں، عدالتوں سے رجوع نہیں کیا جاتا کیونکہ جانتے ہیں کیس بے بنیاد نہیں، تمام ریفرنسز کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے نیب کے مقدمات میں فیصلے نہیں ہوتے، نیب کے پاس فیصلوں کا اختیار نہیں، احتساب عدالتوں کے ججز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، عوامی مفاد میں نیب ترامیم کی ہمیشہ حمایت کی، پارلیمنٹ جو قانون بنائے گی اس کے مطابق کام کریں گے، نیب ارکان اسمبلی کا ہمیشہ احترام کرتا رہا اور کرتا رہے گا، نیب میں وہ تبدیلی کریں جس سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...