پنجاب حکومت گرانے کیلئے تیار ہیں،پیپلز پارٹی کے پاس نمبر پورے ہیں تو دکھائے’رانا ثناء اللہ

0
341

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرانے کے لیے بالکل تیار ہیں،پیپلز پارٹی کے پاس نمبر پورے ہیں تو دکھائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت گرا دی تو مرکزی حکومت بھی 10 دن کے اندر اندر گر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے طاقتور حلقوں کا کم از کم نیوٹرل ہونا بھی بہت ضروری ہے۔