بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے کیلئے نوجوانوں کا قتل عام کررہا ہے ‘رپورٹ

0
235

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجی کشمیریوںکی اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے کیلئے کشمیری نوجوانوںکو نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں جعلی مقابلوں میں قتل کیاجارہا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر آج جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی حق خودارادیت سمیت اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے پر کشمیری نوجوانوںکو بے دردی سے قتل کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دنیا آج نوجوانوں کا عالمی دن منا رہی ہے تاہم مقبوضہ جموںوکشمیر میں کسی بھی دوسرے دن کی طرح آج بھی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںنہتے کشمیری نوجوانوںکا قتل عام مسلسل جاری ہے ۔ رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ 5اگست 2019کے بعد سے بھارتی فوجیوںکی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران نہتے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں تیزی آئی ہے ۔بھارتی فوجیوںنے صرف گزشتہ ماہ جولائی میں 37 بے گناہ کشمیری نوجوانوںکو شہید کیا جبکہ مقبوضہ علاقے میں 1989سے آج تک 95ہزار846کشمیری جن میں بیشتر نوجوان شامل ہیں بھارتی فوجیوں کی گولیوںکا نشانہ بن چکے ہیں۔ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ظلم و تشدد کے ذریعے کشمیریوںکو محکوم نہیں رکھ سکتی ۔ بھارت کشمیری نوجوانوں کو قتل تو کر سکتا ہے لیکن وہ ان کے جذبہ حریت کو شکست نہیں دے سکتا۔ روزانہ کی بنیاد پرقتل عام کے ذریعے کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے سے انہیں روکا نہیں جاسکتا