تربیلا (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے 10 نئے ڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مہمند ڈیم 2025 اور بھاشا ڈیم2028 میں مکمل ہوجائے گا جب تک ڈیم نہیں بنیں گے ہم پانی کو ذخیرہ نہیں کرسکتے،حکومت سولر اور ہائیڈرو پاور سے بجلی بنائے گی، 5ویں توسیعی منصوبے سے اس ڈیم کی زندگی لمبی ہوجائے گی۔ تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت سولر اور ہائیڈرو پاور سے بجلی بنائے گی۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایسی بجلی بنائیں گے جس سے موسم پر اثر نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کا مسئلہ پوری دنیا کو درپیش ہے، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے اب ایسے مقامات پر بھی آگ لگ رہی ہے جو تاریخ میں کبھی نہیں دیکھے گئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے علاوہ اس طرح کے سیلاب بھی دیکھے جارہے جو کبھی تاریخ میں نہیں دیکھے گئے، دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں ریکارڈ کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ان وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ ہم ایسی بجلی بنائیں کہ جس سے گلوبل وارمنگ پر اثرات نہ پڑیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ 2030 تک اپنی زیادہ تر بجلی کو ایندھن جلاکر نہ بنائیں بلکہ پانی، ہوا اور دیگر ذرائع کو استعمال کریں۔انہوں نے بتایا کہ اس 5ویں توسیعی منصوبے سے اس ڈیم کی زندگی لمبی ہوجائے گی، اس کے ساتھ ساتھ داسو اور بھاشا ڈیم کا وقت پر بننا بہت ضروری ہے، ہم نے پہلے ان کا نہیں سوچا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھاشا ڈیم بنانے کا فیصلہ 1984 میں ہوا تھا، اس کے اب تک نہ بننے کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا، ہم دنیا کی مہنگی ترین بجلی بنارہے ہیں اور معاہدے ایسے ہیں کہ اس کا استعمال کریں یا نہ کریں ہمیں اس کے پیسے دینے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم پانی سے بجلی بناتے تو بجلی اتنی مہنگی نہیں ہوتی، ہم نے طویل المدتی منصوبے نہیں کیے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔عمران خان نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 10 سالوں میں پاکستان میں 10 ڈیم بنائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے پانی کی بھی کمی آرہی ہے، ہم اس کا ذخیرہ کریں گے تو عوام کو پانی پہنچاسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2025 میں مہند ڈیم تیار ہوجائے گی، 2028 میں بھاشا ڈیم تیار ہوجائے گی اور اس طرح آہستہ آہستہ ہم آنے والی نسلوں کا مستقبل کو تحفظ فراہم کرسکیں گے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان تربیلا 5 توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے تربیلا پہنچے ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...